شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی ’’رئیس‘‘ کی پروموشن میں مصروف

فلم ’’رئیس‘‘ 25جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 22 جنوری 2017 11:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی ہر فلم میں منفرد اداکاری کرتے نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان اپنی کامیابیوں پر کم ہی بولتے دکھائی دیتے ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ انہیں سپراسٹار بننا ہی نہیں آتا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں بالکل نہیں معلوم کہ ایک سپراسٹار کا کردار کس طرح نبھایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب وہ فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں تو تمام تر توجہ بہترین اداکاری پر ہوتی ہے۔بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کے سیٹ پر اگر کوئی سپراسٹار بننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ایک بے وقوف اداکارکی طرح ہوتا ہے، میں اداکاری کے وقت کردار پر یقین نہیں رکھتا بلکہ کوشش ہوتی ہے کہ میری اداکاری سے مداح اسے دیکھنے پر مجبور ہو جائیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی آنے والی ‘‘رئیس’’ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :