فاٹا اصلاحات نافذ ہونے کے بعد علاقے میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے ،ْاقبال ظفر جھگڑا

90 فیصد آئی ڈی پیز اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں ،ْ موسم کی خرابی سمیت آئی ڈی پیز کی بحالی میں کئی مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے ،ْ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ،ْ گور نر کے پی کے کا انٹرویو

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات نافذ ہونے کے بعد علاقے میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے ،ْ 90 فیصد آئی ڈی پیز اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں ،ْ موسم کی خرابی سمیت آئی ڈی پیز کی بحالی میں کئی مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے ،ْ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ایک انٹرویرو میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے بطور گورنر عہدہ سنبھالا تو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے باعث عارضی طور پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کی بحالی میرے لئے بہت بڑا چیلنج تھی ،ْ آپریشن ضرب عضب تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور وہاں سے داخلی طور پر بے گھر ہونے والے لوگوں کی دوبارہ بحالی کا کام جاری ہے ،ْاب تک 90 فیصد لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ موسم کی خرابی سمیت آئی ڈی پیز کی بحالی میں کئی مسائل درپیش ہیں جس کی وجہ سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز نے شمالی علاقہ جاتا سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور نرسریز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کیلئے جامع اصلاحات کا پیکج منظوری کیلئے پارلیمنٹ میں زیر بحث ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کی اکثریت فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے حامی ہیں۔

فاٹا اصلاحات نافذ ہونے کے بعد اس علاقے میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ سی پیک منصوبہ تمام سیاسی پارٹیوں اور صوبوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی یہ پالیسی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔