فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ،ْ ایک زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب نے شادی میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا

اتوار 22 جنوری 2017 12:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ،ْ وزیراعلیٰ پنجاب نے شادی میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے پروکیانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی ،ْاس دوران ایک گولی گلی میں کھڑے 21 سالہ نوجوان علی حمزہ کو لگی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور دوسرا نوجوان 25 سالہ ندیم زخمی ہوگیا۔زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ْ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نو جوان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور فائرنگ میں ملوث افرادکیخلاف بلاامتیاز کاروائی کی ہدایت کردی