فلم کے سیٹ پر اگر کوئی سپرسٹار بننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ایک بے وقوف اداکارکی طرح ہوتا ہے،شاہ رخ خان

اتوار 22 جنوری 2017 12:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) شاہ رخ خان نے کہا کہ کسی بھی فلم کے سیٹ پر اگر کوئی سپرسٹار بننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ایک بے وقوف اداکارکی طرح ہوتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اپنی ہر فلم میں منفرد اداکاری کرتے نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان اپنی کامیابیوں پر کم ہی بولتے دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ کا اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران یہ کہنا تھا کہ جب وہ فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں تو تمام تر توجہ بہترین اداکاری پر ہوتی ہے کیونکہ فلم کے سیٹ پر اگر کوئی اداکار سپرسٹار بننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ایک بے وقوف اداکارکی طرح ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ اداکاری کے وقت کردار پر یقین نہیں رکھتے بلکہ کوشش ہوتی ہے کہ ان کی اداکاری سے مداح اسے دیکھنے پر مجبور ہو جائیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘رئیس’’ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :