امریکا کے نئے وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نائب صدر مائیک پینس نے نئے وزیردفاع سے آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ میں واقع اپنے دفتر میں حلف لیا

اتوار 22 جنوری 2017 12:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) امریکا کے پاگل کتے کی عرفیت سے معروف نئے وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے ان سے آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ میں واقع اپنے دفتر میں ان سے حلف لیا۔میرینز کے سابق جنرل جیمز میٹس حلف برداری کے بعد عہدہ سنبھالنے والے صدر ٹرمپ کے پہلے وزیر ہیں۔

امریکی سینیٹ نے جمعے کے روز ان کی بطور وزیر دفاع اور جان کیلی کی بطور وزیر داخلہ (ہوم لینڈ سکیورٹی) نامزدگی کی توثیق کردی تھی۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد سینیٹ نے جیمز میٹس کو کثرت رائے سے محکمہ دفاع پینٹاگان کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔سینیٹ کے 98 ارکان نے ان کے حق میں ووٹ دیا اور صرف ایک نے مخالفت کی۔

(جاری ہے)

سینیٹ کے 88 ارکان نے جان کیلی کی داخلی سلامتی کے سیکریٹری (وزیر) کی حیثیت سے منظوری دی تھی۔

11 ارکان نے ان کی مخالفت کی۔ان کے پیش رو سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن جمعہ کو مستعفی ہوگئے ۔انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے انتخابی نعروں پر مبنی تند وتیز بیانات پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔خاص طور پر ایران سے جوہری معاہدہ منسوخ کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ وہ خود بھی حالیہ صدارتی انتخابات میں روسی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مداخلت اور سرکردہ ڈیمو کریٹس کی برقی مراسلت میں دراندازی پر تنقید کی زد میں آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :