ینان کے جنگل میں دوروز سے لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

ایک گھر اور ہزاروں درخت جل کر خاکستر ، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

اتوار 22 جنوری 2017 12:41

کن منگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) چین کے جنوب مغربی صوبے ینان کے جنگلات میں دو روز سے لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ، آگ بجھانے کے عمل 2000سے زائد افراد نے حصہ لیا ، آگ جمعہ کی سہ پہر کو ایک دور دراز کے گائوں یولانگ کائونٹی کے جنگلات میں لگی ، آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے تا ہم جنگل میں موجود ایک گھر اور ہزاروں درخت جل کر خاکستر ہو گئے تا ہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

مقامی جنگلات پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے ، اس سلسلے میں اطلاع دینے والے کو 50ہزار یوآن انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :