میکسیکو سٹی میں چینی نئے سال کی تقریبات منائی گئیں

تقریب میں موسیقی اور رقص کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جسے عوام نے سراہا

اتوار 22 جنوری 2017 12:41

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) میکسیکو سٹی میں گذشتہ روز چین کے نئے قمری سال کی تقریبات جوش و خروش کیساتھ منائی گئیں ،اس موقع پر چین کا روایتی رقص لائنز اینڈ ڈریگن بھی پیش کیا گیا ، تقریب میں موسیقی اور رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ، نیشنل میوزیم آف کلچر نے تقریب کا اہتمام کیا تھا جسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد نیشنل میوزیم کے باہر بھی جمع تھے ، میوزیم کے ساتھ مونیڈا سٹریٹ میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جسے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ، یہ تقریب چین اور میکسیکو کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :