فیصل آباد کے تمام پولیس تھانوں کے ایس ایچ او زکو کرایہ داروں کا ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایت

اتوار 22 جنوری 2017 12:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) : فیصل آباد کے تمام پولیس تھانوں کے ایس ایچ او زکو کرایہ داروں کا ریکارڈ مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد افضال احمدکوثر کی جانب سے حکم دیاگیا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں کے تمام پراپرٹی ڈیلرز اور مکان مالکان سے رابطہ کر کے کرایہ داروں کے ریکارڈ کے بارے میں مکمل تفصیلات حاصل کریں نیزپراپرٹی ڈیلروں اور مکان مالکان کو پابند کیاجائے کہ وہ بغیر شناخت کے کسی کو مکان کرایہ پر نہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مکان کرایہ پر دینے سے قبل کرایہ دارکے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جائیں اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ پولیس اسٹیشن کو کرایہ دار کے بارے میں معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجما ن نے بتایاکہ پولیس اس ریکارڈ کو اپنے پاس محفوظ رکھے گی ۔انہوںنے بتایاکہ سی پی او فیصل آبادکی جانب سے واضح کیاگیاہے کہ ریکارڈ مکمل نہ رکھنے کی صورت میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور بعدازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :