6-17 کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2016ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 1.65 فیصد کی کمی

مالی سال میں ابتدائی چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائلز کی برآمدات سے 6.156 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ،ْ ادارہ برائے شماریات پاکستان

اتوار 22 جنوری 2017 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) مالی سال 2016-17 کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2016ء کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 1.65 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائلز کی برآمدات سے 6.156 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 6.2589 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح رواں مالی سال میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 1.65 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :