پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کی اہم جگہ ہے ،ْ ڈاکٹر مرتضی مغل

چند عناصر ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے غیر آئینی دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ،ْ انٹرویو

اتوار 22 جنوری 2017 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان اکنامک واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کی اہم جگہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میںانہوںنے کہاکہ پاکستان جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے خطے میں اہمیت کا حامل ملک ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے باعث غیر ملکیوں کی بڑی تعداد یہاں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاہم پاکستان میں چند عناصر ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے غیر آئینی دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیںکو چاہیے کہ وہ ترقی کے اس سفر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ساتھ دیں اور ملکی ملک معیشت کو بہتر بنائیں۔ ڈاکٹر مرتضی نے کہا کہ 2013 میں ملک میںبد امنی اور توانائی بحران میں جکڑا ہوا تھا اور موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت معیشت ، امن وامان میں بہتری اور لوڑشیڈنگ میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :