شامی مہاجر کیمپ میں کار بم حملہ، 5 افرادہلاک،30زخمی

اتوار 22 جنوری 2017 13:10

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) شام میں واقع ایک مہاجر کیمپ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں5افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں واقع ایک مہاجر کیمپ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں5افراد ہلاک اور 30زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ حملہ اردن سے متصل شامی صحرائی علاقے الرکبان میں کیا گیا۔ الرکبان کے مہاجر کیمپ میں 70 ہزار باشندے مقیم ہیں۔ اس کیمپ میں ایسے شامی باغی بھی رہتے ہیں، جو انتہا پسند گروہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے کہ لیکن اس حملے کے لیے داعش پر شبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :