پاک روس قربت پر بھارت پریشان نہ ہو، روسی رکن پارلیمنٹ

ماسکو نئی دہلی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات میں کبھی تنائو نہیں رہا،یاشے سلاو نیکونوف

اتوار 22 جنوری 2017 13:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) روسی پارلیمنٹ کے رکن نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور روس کی قربت پر تشویش کا اظہار نہ کرے، ماسکو نئی دہلی کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہونے دے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ عرصے میں پاکستان اور روس کی قربت نے بھارت کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے، روسی ایوان زیریں کے رکن یاشے سلاو نیکونوف نے اس حوالے سے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ ماسکو نئی دہلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات میں کبھی کوئی تنائو نہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :