اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک

اتوار 22 جنوری 2017 13:20

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔اسرائیلی روزنامے ہارٹز کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ تل ابیب کی توت زیرت ہارٹز شاہراہ پر واقع ایک زیر زمین گیراج میں پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ گولیوں سے زخمی دو افراد کو اسپتال لایا گیا تھا ،جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ہیں۔ان کی عمریں بیس اور تیس سال کے درمیان تھیں۔اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے تعلق نہیں اور یہ مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :