یورپی یونین کے خفیہ خبر رساں اداروں کی15جولائی سے متعلق رپورٹ، غلط، بے بنیاد اور جہالت پر مبنی ہے ،ترک وزارت خارجہ

اتوار 22 جنوری 2017 13:20

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) ترکی نے یورپی یونین کے خفیہ خبر رساں اداروں کے حوالے سے 15 جولائی کے حملے کے اقدام سے متعلق شائع کردہ ان خبروں کو غلط، بے بنیاد، جانبدارانہ اور جہالت پر مبنی قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے فیتو دہشت گرد تنظیم کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام سے متعلق بعض یورپی نشریاتی و اشاعتی اداروں کی خبروں میں جگہ پانے والے دعووں کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے خفیہ خبر رساں اداروں کے حوالے سے 15 جولائی کے حملے کے اقدام سے متعلق شائع کردہ ان خبروں کو غلط، بے بنیاد، جانبدارانہ اور جہالت پر مبنی قرار دیا ہے۔یورپی یونین کے رکن ممالک کے انٹیلی جنس افسران پر مشتمل مرکز کی تیار کردہ رپورٹ سے متعلق یونین کے حکام سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کی طرف سے رپورٹ کی موجودگی اور اس کے مندرجات کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق موصول نہیں ہوئی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے اقدام کے پیچھے فیتو کی موجودگی باقاعدہ ثبوتوں کے ساتھ سامنے آ چکی ہے اور اس معاملے میں یورپی یونین کے ممالک کو ہر سطح پر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے سرکاری اداروں کی طرف سے تیار کئے جانے کی تصدیق ہونے پر یہ رپورٹ یورپی یونین کی ترکی کے خلاف بد نیتی کا واضح مظہر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :