ہندوستان کشمیر میں کالے قوانین کے تحت انسانیت کا بے دریغ قتل عام کر رہا ہے‘ مودی سرکار اور کٹھ پتلی حکومت کے بیانات اور سازشیں کشمیری کامیاب نہیں ہونے دینگے

چیئرمین جموں و کشمیر پیپلز لیگ مختاور رسول وازا کی بات چیت

اتوار 22 جنوری 2017 14:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) آل پارٹیز حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر و سینئر رہنماء چئیرمین جموں و کشمیر پیپلز لیگ مختاور رسول وازا نے کہا ہے کہ ہندوستان کشمیر میں کالے قوانین کے تحت انسانیت کا بے دریغ قتل عام کر رہا ہے ۔ مودی سرکار اور کٹھ پتلی حکومت کے بیانات اور سازشیں کشمیری کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

نام نہاد مہاجرین کی آباد کاری ایک گہری سازش کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ آوورا اور دیگر مقامات پر معصوم شہریوں کو سر عام شہید کیا گیا ہے ۔ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سے سوال کرتے ہیں کہ کیا کشمیریوں کو آزادی کے ساتھ جینے کا حق نہیں ہے ۔ جنوبی ایشیاء میں امن کے متلاشی بھارت کو ظلم و جبر سے محفوظ رکھیں ۔

(جاری ہے)

ہنودستانی فورسز کا مقابلہ کرنے والے حریت پسند نوجوانوں اورشہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

سلام ہے عوام کے جوش اور جذبے جو ہر طرح کے ظلم و ستم کا سامنا کرنے کے باوجود تحریک پوری آب و تاب جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہندوستانی سرکار ، فورسز اور کٹھ پتلی حکومت کا خواب ہے کہ وہ تحریک آزادی کو دبا لیں گے لیکن ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔مشترکہ مزاحمتی قیادت کی احتجاج کی کال کو ناکام بنانے کے لیے قائدین کو گرفتار کیا گیا لیکن تمام تر حربے اختیار کرنے کے باوجود ہندوستان عوامی جذبات اور احتجاج کو نہ روک سکا ۔

جب تک ایک کشمیری بھی موجود ہے اس وقت تک حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدو جہد اسی جذبہ سے جاری رہے گی ۔ آخری دم تک تحریک جاری و ساری رہے گی ۔ آوورا ، پھلگام اور دیگر علاقوں میں بھارتی فورسز کی درندگی کا نشانہ بننے والے نوجوانوں کو زبردست انداز میں خراج عقدیت پیش کرتے ہیں ۔ ان شااللہ انہی شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا ۔ان خیالات کااظہارآل پارٹیز حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر و سینئر رہنماء چئیرمین جموں و کشمیر پیپلز لیگ مختاور رسول وازا نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کے موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرنہ کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ انشااللہ یہ حصہ بنے گا ۔ہندوستان جب تک کشمیر کو متنازعہ خطہ تسلیم کر کے حق خود ارادیت پر امادہ نہیں ہو جاتا ہماری تحریک ہر صورت میں جاری رہے گی اور ہم اس اصولی مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ کشمیر دنیا میں تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے لیکن ہندوستان نے طاقت کے بل بوتے پر جبری قبضہ کر رکھا ہے ۔

کشمیر میں پچھلے 6ماہ سے ہندوستانی فورسز نے درندگی ، ظلم و ستم اور بربریت کی جو بدترین تاریخ رقم کر رکھی ہے اس پر عالمی برادری کی خاموشی انسانی حقوق کی پامالی پر تماشہ بینی کے مترادف ہے ۔ نظام زندگی معطل ہو چکا ہے طلبہ و طالبات کو حراساں کیا جا رہا ہے کئی گرفتار کر کے نا معلوم مقامات پر پہنچا دیے گئے ہیں ۔ کشمیر کی تازہ صورتحال انسانی حقوق کی دنیا میں دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ۔ انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی اور کوئی کردار ادا نہ کرنا ایک المیہ ہے ۔ کشمیری اپنے پیدائشی حق حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :