ہندوستان کی قابض افواج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سردنہیں کرسکتیں، کشمیری الحاق پاکستان کے داعی ہیں ‘ہندوستان جلد مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کا انخلاء کرنا پڑے گا ،اقوام متحدہ کو اس سلسلہ میں کردار دا کرنا ہوگا

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 22 جنوری 2017 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے کہا ہے کہ ہندوستان کی قابض افواج کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سردنہیں کرسکتیں، کشمیری الحاق پاکستان کے داعی ہیں انشاء اللہ ہندوستان جلد مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کا انخلاء کرنا پڑے گا ،اقوام متحدہ کو اس سلسلہ میں کردار دا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری احسن منظور کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل پوری دنیا کے امن کے مفاد میں ہے، عالمی برادری کوبھارتی جارحیت پر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں جس پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، مظلوم کشمیری عوام نے ہندوستان کی جارحیت کی پرواہ نہیں کی، جانوں کے نذرانے دے کر تحریک آزادی کشمیر کو تقویت بخشی، برہان مظفر وانی شہید سمیت شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیاں ضروررنگ لائیں گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق چاہتے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیری عوام کو ان کے حق میں پاس کردہ قراردوں کے مطابق پیدائشی حق دلوائے تاکہ خطہ میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔