پنجاب اسمبلی کا 26واں سیشن آج شروع ہوگا ،سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل

اپوزیشن نے اجلاس میں حکومت کیخلاف احتجاج کیلئے متفقہ حکمت عملی مرتب کر لی ‘ ذرائع

اتوار 22 جنوری 2017 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پنجاب اسمبلی کا 26واں سیشن آج ( پیر)دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر رانا محمد اقبال کریں گے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اجلاس کے لئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ سکیورٹی کے سلسلہ میں اجلاس کے اوقات کار کے دوران پنجاب اسمبلی کے اطراف کی شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی جبکہ اسمبلی کے قریب واقع عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کے سیشن کے آغاز سے قبل اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ایوان کی کارروائی چلانے کے لئے ضابطہ اخلاق طے کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے رابطے کر کے رواں سیشن میں حکومت کے خلاف احتجاج کیلئے متفقہ حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اجلاس کیلئے محکموں کے سوالات کاشیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق آج 23جنوری کو محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات ایجنڈے پر ہوں گے۔

24جنوری کو خوراک، زکوةو عشر،امور پرورش حیوات و ڈیری ڈویلپمنٹ،25جنوری کو محنت و انسانی وسائل،26جنوری کو صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری ، سپیشل ایجوکیشن،27جنوری کو ہائیر ایجوکیشن،30جنوری کو پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ، 31جنوری کو جیل خانہ جات، یوتھ افیئرز سپورٹس،یکم فروری کو خزانہ، آبپاشی،2فروری کو ٹرانسپورٹ، آبکاری،محصولات اور انسداد منشیات،3فروری کو سکولز ایجوکیشن،6فروری کو ہائوسنگ ، شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،7فروری کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،8فروری کو سماجی بہبود و بیت المال،زراعت،9فروری کو تحفظ ماحول ،خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم جبکہ 10فروری کو اطلاعات و ثقافت ، آثار قدیمہ ، اوقات و مذہبی کے امور سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔