لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کو سپرد خاک کرد یا گیا

اتوار 22 جنوری 2017 15:01

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ کی والدہ کو میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،مرحومہ کی نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت عدالت عظمی پاکستان اور عدالت عالیہ لاہور کے حاضر و سابق جج صاحبان، جوڈیشل افسران، وکلاء اور لاہور ہائیکورٹ کے افسران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کی رسم قل اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ( آج)پیر کی سہ پہر تین بجے انکی رہائش گاہ 102 شادمان II لاہور میں ہوگی جبکہ دعا شام پانچ بجے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :