فاٹا میں آپریشن متاثرین کی بحالی کیلئے دو سالوں میں 388ترقیاتی سکیمیں مکمل

منصوبوں میں غربت خاتمے کیلئے 6، تعلیم کی 67،صحت کی 41،مواصلات کی 56،ہائوسنگ کی 16،ایگری کلچر کی27،سپورٹس اینڈ کلچر کی 7،لائیو سٹاک کی 30،ریجنل ڈیولپمنٹ کی 18،آبپاشی کی 51،فشریز کی 4 سکیمیں شامل

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) وفاقی حکومت نے آپریشن ضرب عضب کے بعد فاٹا میں افراسٹرکچر کی بحالی اور علاقے کی ترقی کیلئے گذشتہ دو مالی سالوں میں 34ارب 87کروڑ روپے فنڈز کی مدد سے 388ترقیاتی سکیمیں مکمل کیں،جن میں تعلیم کی 67،صحت کی 41،مواصلات کی 56،ہائوسنگ کی 16،ایگری کلچر کی27،سپورٹس اینڈ کلچر کی 7،لائیو سٹاک کی 30،ریجنل ڈیولپمنٹ کی 18،آبپاشی کی 51،فشریز کی 4 ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال2014-15میں فاٹا میں انفراسٹرکچربحالی کیلئے 16ارب 94کروڑ اور 60لاکھ روپے کی مدد سے 215ترقیاتی سکیمیں مکمل کیں،دستاویزات کے مطابق تعلیم کے 35 منصوبوں پر3228ملین روپے،ہیلتھ کے 23منصوبوں پر 1865ملین،پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے 9منصوبوں پر 1623ملین،مواصلات کے 38منصوبوں پر 3429ملین،ہائوسنگ کے 5منصوبوں پر 1715ملین،توانائی کے 6منصوبوں پر 699ملین،ایگری کلچر کے 14منصوبوں پر 254ملین،لائیوسٹاک کے 13منصوبوں پر 379ملین،فشریز کے ایک منصوبے پر 34ملین،دیہی ڈیولپمنٹ کے چارمنصوبوں پر 144.952ملین،ریجنل ڈیولپمنٹ کے 17منصوبوں پر 972ملین،آبپاشی کے 30منصوبوں پر 947ملین،غربت کے خاتمے کیلئے چارمنصوبوں پر 235ملین،سوشل ویلفیئر کے چھ منصوبوں پر 31ملین جبکہ سپورٹس کے دو منصوبوں پر 116ملین روپے خرچ کرکے منصوبوں کومکمل کیا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2015-16میں فاٹا میں 173ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جن پر 17ارب 92کروڑ 40لاکھ روپے خرچ ہوئے مالی سال 2015 -16میں تعلیم کے 32،صحت کے 18،پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے نو،مواصلات کے 18،ہاوئسنگ کے 11،توانائی کے 6،ایگری کلچر کے تیرہ،لائیو سٹاک کے 17،فشریز کے 3،دیہی ترقی کے 10،ریجنل ڈیولپمنٹ کے 1،آبپاشی کے 21،غربت کے خاتمے کے 2،سوشل ویلفیئر کے 2جبکہ سپورٹس کے پانچ منصوبے شامل ہیں۔…(خ م+رڈ)

متعلقہ عنوان :