سعودی عرب کی پارہ چنار بم دھماکے کی شدید مذمت ، جانی نقصان پراظہار افسوس

دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،سعودی وزارت خارجہ

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) سعودی عرب نے پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں پارہ چنار کی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی گئی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ پارہ چنار کی سبزی منڈی میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں 25افراد جاں بحق اور متعدد ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :