ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نوجوان کرکٹرز کے گن گانے لگے
حسن علی کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے موزوں قرار دیدیا،عماد وسیم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
اتوار 22 جنوری 2017 15:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) کپتان ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق نوجوان کرکٹرز کے گن گانے لگے، انھوں نے حسن علی کو ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بھی موزوں قرار دے دیا۔ٹیسٹ کپتان کا کہنا ہے کہ پیسر ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس اور مشکل صورتحال میں بھی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے، انھوں نے عماد وسیم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلا کا اعتماد آل راؤنڈرکومتزلزل نہیں ہونے دیتا، پاکستان کو اس طرح کے پلیئرزکی اشد ضرورت ہے۔
مصباح الحق کا کہنا ہے کہ حسن علی ٹیسٹ کرکٹ کیلئے بھی موزوں بولر ہیں،ایک انٹرویو میں کپتان نے کہا کہ پیسر کا ٹمپرامنٹ زبردست ہے، وہ آف کٹر، پیس میں تبدیلی، باؤنس سمیت ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس ہیں،مڈل میں بولنگ کررہے ہوں یا آخر میں حسن جارح مزاج بیٹسمینوں کے سامنے مشکل صورتحال میں بھی کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے، کم عمری کے باوجود وہ اپنی غلطیوں سے فوری سیکھتے، بہترین فٹنس کے حامل اور ذمہ دارانہ رویہ کے بھی مالک ہیں، وہ کاکول اکیڈمی میں ملٹری ٹرینرز کی رہنمائی میں تربیتی کیمپ کے دوران ہر سرگرمی میں پیش پیش ہوتے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.