سرگودھا: این ای68 ’’گونوازگو‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

پل او نچا ہو نے کی وجہ سے ہماری زمینوں کو نقصان ہورہا ہے،آئندہ (ن)لیگ کو ووٹ نہ دینے کا عہد کرلیا،مکینوں کی گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) وزیراعظم نوازشریف کے سرگودھا حلقہ این اے 68 میں سڑک سے اونچا پل تعمیر کرنے پر مکینوں نے ’’گونوازگو‘‘ کے نعرے لگا دیئے اور عہد کرلیا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اس حلقے میں نظر نہیں آئے گی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز وزیراعظم نوازشریف کے سرگودھا میں حلقہ این اے 68 میں سڑک سے او نچا پل تعمیر ہونے پر مکین بڑی تعداد میں سڑک پر نکل آئے اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کر نے لگے کہ پل او نچا ہو نے کی وجہ سے ہماری زمینوں کو نقصان ہورہا ہے ، ہماری یہی جمع پونجی ہے ہماری کوئی مل یا فیکٹری نہیں ۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم نے حلقہ این اے 68سے نوازشریف کو کامیاب کرایا لیکن نوازشریف تو دور ان کا ایک ایم این اے بھی حلقے میں نہیں آیا ، ہم عہد کرتے ہیں کہ اگلی مرتبہ مسلم لیگ (ن) اس حلقے میں نظر نہیں آئے گی ۔ اشفاق)

متعلقہ عنوان :