فیصل آباد:ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں کامیابی پر وکلاء کی ہوائی فائرنگ،مقدمہ درج

اتوار 22 جنوری 2017 15:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات آنے کے بعد قانون نافذ کرنیوالوں نے ہوائی فائرنگ کرکے قانون کی دھجیاں اڑا دیں جبکہ فائرنگ کرنیوالے وکلاء کے خلاف ا نسداد دہشت گردی ایکٹ اور ہوائی فائرنگ کا مقدمہ تھانہ کوتوالی میں درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے نتائج واضح ہوتے ہی قانون نافذ کرنیوالے وکلاء نے غیر قانونی طور پر ہوائی فائرنگ شروع کردی اور اس میں بھاری تعداد میں اسلحہ استعمال کیا گیا ۔واقعہ کے بعد میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور فائرنگ کر نے والے وکلاء کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ہوائی فائرنگ کا مقدمہ تھانہ کوتوالی میں درج کرلیا۔ اشفاق)

متعلقہ عنوان :