شہباز شریف کی ہدایت پر اتوار بازاروں میں خواتین سٹالز لگائے جائیں گے، حمیدہ وحید الدین

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی وزیر حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ویژن کی روشنی میں پنجاب بھر کے اتوار بازاروں میں خواتین سٹالز لگائے جائیں گے جن کے لئے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں سے سٹالز لگانے کے لئے اتوار بازاروں میں جگہ طلب کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماڈل ٹائون اتوار بازار میں لگائے گئے خواتین سٹال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ اگلے اتوار شادمان اتوار بازار میں بھی خواتین سٹال کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی شدید خواہش ہے کہ خواتین کے لئے ماڈل بازار بنائے جائیں پنجاب حکومت خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :