لاہور، گیس کا شدید بحران ،مکین سراپا احتجاج بن گئے

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گیس کے شدید بحران کے بعد فردوس مارکیٹ گلبرگ کے مکین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے چولہے سلنڈر اور خالی برتن اٹھا کر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بند کردی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیس پائپوں سے گیس کی جگہ پانی آنا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ان کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں انہیں کھانا تو دور کی بات سخت سردی میں چائے بھی باہر سے منگوانا پڑتی ہے۔ دوسری طرف شہر کے مختلف علاقوں کے مکینوں کو بھی گیس بحران کا سامنا ے اور یہ شہری بھی کھانا باہر سے منگوانے پر مجبور ہیں لاہور کے شہریوں نے گیس کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :