راولپنڈی،شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار چل بسا

مقتولہ کے اہلخانہ کا ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) راولپنڈی کے علاقے طماسہ آباد میں گزشتہ روز شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے طماسہ آباد میں رات گئے شادی کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے ایک گولی پولیس اہلکار عاطف کے سر پر جا لگی جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی پولیس اہلکاردوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس اہلکار عاطف ایس پی راول ڈویژن کا گن مین تھا۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے بعد فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے جبکہ مقتول کے اہلخانہ نے بھی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :