فیصل آباد،بار الیکشن کے دوران فائرنگ کرنے والے 3 نامزد ملزمان سمیت2 درجن سے زائد وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 22 جنوری 2017 15:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) آئی جی پنجاب کی ہدایت پر کوتوالی پولیس نے ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں تین نامزد سمیت دوجن سے زائد وکلاء کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، یہ پہلی بار مقدمہ درج نہیں ہر سال الیکشن پر ہوئی فائرنگ ہوتی ہے اور مقدمہ درج کیا جاتا ہے مگرکبھی گرفتاری یا کسی کوئی نہیں ہو ئی ،مقدمہ درج ہونا ایک مذاق بن گیا ،قانون صر ف غریب کے لئے ہے ، آن لائن کے مطابق پولیس رپورٹ کے مطابق سیکورٹی برانچ کے اہلکار محمد نواز کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے بعد نو منتخب صدر راناعلی عباس اور سیکرٹری میاں مہران طاہر عہدداران رانا سمیر دلشاد ، رافعے واہلہ اورفاحد جٹ کے حامیوں وکلاء نے شدید ہوائی فائرنگ کی جس کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ،میڈیا پر رپورٹ آنے بعد آئی جی پنجاب مشاق احمد سکھرنوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا جس پرمقامی پولیس نے دوجن سے زائد وکلاء اور ان کے ساتھ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے یادرہے کہ پنجاب میں قانون تو ہے مگر اس پر عمل کرنے والے اور کرانے والے خود ہی قانون کی خلاف وزری کرتے ہیں ،آج تک کبھی ایسے مقدمات میں نہ تو کوئی ملزم گرفتار ہوا ہے نہ کسی کو کوئی سزاء ہوئی ہے اس لے ، یہ پہلی بار مقدمہ درج نہیں ہر سال الیکشن پر ہوئی فائرنگ ہوتی ہے اور مقدمہ درج کیا جاتا ہے ،کسی با اثر کے خلاف مقدمہ درج ہونا ایک مذاق بن گیا ہے،قانون صر ف غریب کے لئے ہے

متعلقہ عنوان :