بھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم قابل مذمت ہیں‘بھارتی اپنی افواج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میںنہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں

مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن تاجران جاوید گروپ شوکت محمود چوہدری کا بیان

اتوار 22 جنوری 2017 16:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن تاجران جاوید گروپ شوکت محمود چوہدری نے اخباری بیان میںبھارتی افواج کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اپنی افواج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میںنہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں ہماری مائوں ، بہنوں ،بچیوں، بوڑھوں ، جوانوں اور بچوں پر اس لیے ظلم ہو رہا ہے کہ جو آزادی کی شمع کشمیریوں نے اپنا خون دیکر جلا رکھی ہے اس آذادی کی تحریک کو بھارتی فوج طاقت کے زور پر فائرنگ لاٹھی چارج گرفتاریاں زخمی کر کے دبانا چاہتی ہے یہ بھارتی حکمرانوںکی بھول ہے جس آزادی کی شمع کو کشمیریوں نے خون کے نذرانے شہادتیں دے کر جلا رکھا ہے وہ اس وقت تک اپنے خون کے نذرانے دیتے رہیں گے جب تک بھارت سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ افسوس کا مقام ہے فلسطین ہو یا کشمیر اور دیگر خطوں میں بھی مسلمانوں کو ہی زیر عتاب لایاجاتا ہے ۔ یورپی ممالک امریکہ میں جہاںبھی کوئی واقع ہو جائے تو اس کو مسلمانوں کے ساتھ دہشت گردی سے منسوب کر دیاجاتا ہے ۔ مسلمانوں کو دہشت گرد کہا جاتا ہے ان یوریپ ممالک اقوام متحدہ ، امریکہ کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے وہ کشمیریوں کی تحریک آذادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کرتا ہے ۔

بھارتی افواج پر کشمیریوں پر انسانیت کیخلاف جرائم اور کشمیریوںکی نسل کشی کر رہے ہیں ۔ گزشتہ ستر سالوں میں پانچ لاکھ سے زائد کشمیری شہید کر دئیے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ ان کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ بھارتی دشمن کو کشمیری واضع پیغام دیتے ہیں کہ وہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی دنیا کو چاہیے کہ وہ بھارت پر دبائو بڑھائے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی خلاف ورزی بند کرئے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں پر مظالم بند کرئے بھارت اپنی افواج مقبوضہ کشمیر سے نکالے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دے تاکہ کشمیری بھی اپنا حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں وہ بھی اپنی ہی سرزمین پر آزادی کی سانس لے سکیں ۔

جو کشمیریوںکا پیدائشی حق ہے ۔ یہ حق ان سے کوئی مائی کا لعل نہیںچھین سکتا ایکد ن کشمیری آذادی حاصل کر رہیںگے۔

متعلقہ عنوان :