سعد رفیق ریلوے کی وزارت سے استعفیٰ دیںجب سے ریلوے کے وزیر بنے ہیں حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے‘ڈاکٹر مراد راس

اتوار 22 جنوری 2017 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے گوجرہ میں ٹرین کی کار کو ٹکر پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعد رفیق ریلوے کی وزارت سے استعفیٰ دیے دیں کیونکہ وہ جب سے ریلوے کے وزیر بنے ہیں حادثات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے آئے روز کے ٹرین حادثے اُن کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق جب سے ریلوے کے وزیر بنے ہیں ریلوے ٹرینوں پر نحوست کے سائے منڈلا رہے ہیں آئے روز ٹرین حادثات سے عوام خوفزدہ ہیں ٹرین کے سفر کو پوری دنیا میں محفوظ سفر سمجھا جاتا ہے لیکن پاکستان میں ٹرین کا سفر خوف کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق ریلوے پر توجہ دینے کی بجائے عدالتوں میں دھکے کھا رہے ہیں دھاندلی سے ایوان میں آئے ہوئے خواجہ سعد رفیق کے بیانات سنیں تو لگتا ہے جیسے محکمہ ریلوے پوری دنیا میں مثالی محکمہ ہو لیکن عملی طور پر ریلوے کی کارکردگی مایوس کن حد تک گر گئی ہے وزیر ریلوے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے محکمے پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :