پنجاب میں ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کیلئے ایمرجنسی افسران و انسٹرکٹرز پر مشتمل 20رکنی دستہ ترکی روانہ
ریسکیو 1122 ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے ‘ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر
اتوار 22 جنوری 2017 16:30
(جاری ہے)
بیس رکنی وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، پراونشل مانیٹرنگ آفیسر میاں رفعت ضیاء، رجسٹرار اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر روالپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمن ، ضلعی ایمرجنسی آفیسر اٹک میاں اشفاق، ایمرجنسی آفیسر آئی ٹی نعیم مرتضیٰ ، ہیڈ آف ٹریننگ محمد احسن، ایڈجوٹینٹ اکیڈمی ڈاکٹر علی امام سید، ہیڈ آف میڈیکل ٹریننگ ڈاکٹر احتشام مظہر ، پبلک ریلیشنز آفیسر شہناز اختر، ایمرجنسی آفیسر لاہور ڈاکٹر رضوان چوہدری، ضلعی ایمرجنسی آفیسر اوکاڑہ ظفر اقبال شاہین، سینئر انسٹرکٹر ٹریننگ عرفان خان، نرسنگ انسٹرکٹر محبوب عالم ، اشرف علی انجم، ثاقب علی اور دیگر شامل ہیں۔
ترکی میں تربیت حاصل کرنے کے بعدوطن واپسی پر وفد کے شرکاء دیگر ریسکیو افسران و سٹاف کو تربیت فراہم کریں گے۔ وفد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ 2004میں ریسکیو 1122اپنے قیام سے اب تک پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں ایمرجنسی کیئر کے ذریعے بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی والہانہ قیادت اور سنجیدہ کوششوں کے نتیجے میں ترکی کے معزز صدر رجب طیب اردگان نے اپنے دورہِ پاکستان کے دوران پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔جس کے نتیجے میں ہمارے بھائی ملک ترکی کے مختلف محکمہ جات اور افسران نے پنجاب کے مختلف محکموں خصوصاًً ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کیلئے جنگی بنیادوں پر تکنیکی معاونت اور تربیت کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ترکی حکومت کے تعاون سے ملکی تربیتی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھارلانے کیلئے کوشاں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.