اوکاڑہ: نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر کے امن و امان کا قیام یقینی بنایا جائی گا ،ڈی پی او

اتوار 22 جنوری 2017 17:10

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی قسم کی رعائت کے مسحق نہیں ،ان کا ٹھکانہ صرف جیل ہے ، اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں، تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، پولیس عوام کے جان و مال ،عزت آبرو کی محافظ ہے، اخلاقیا ت کے اعلیٰ اوصاف ہی ایک اچھے آفیسر کا طرہ امتیاز ہے، ضلع اوکاڑہ میں جرائم کو کنڑول کرنے کیلئے ایس ایچ اوز ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اختیارات دیے ہیں ان کو بطور امانت سمجھتے ہوئے مخلوق خدا کی خدمت کریں ۔

متعلقہ عنوان :