ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آ گئی

خاتون اور بچے سمیت ایک ہی خاندان کی6 افراد جاں بحق

اتوار 22 جنوری 2017 17:10

فیصل آباد۔گوجرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) گوجرہ کے علاقہ چک نمبر93ج ب کے قریب کار ریلولے کراسنگ عبور کرتی ہوئی ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے ایک خاتون اور بچے سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے،پولیس ذرائع کے مطابق سلانوالی سرگودھا کے 6 افراد کار نمبری LSJ-6464میں سوار ہوکر جارہے تھے کہ گوجرہ کے علاقہ چک نمبر93ج ب کے قریب ان کی کار ریلوے کراسنگ عبور کرتی ہوئی کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے،حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مرنے والوں کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے جن کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس،امدادی ٹیمیں حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :