چینی پولیس نے شمال مشرقی چین میں آن لائن بندوقوں کے کاروبار کرنے والے گروہ کا قلعہ قمعہ کردیا

ملک بھر کی13شہروں سے 27افراد گرفتار ،سینکڑوںبندوقیں ،ہزاروںکی تعداد میں گولیاں اور پرزے ضبط چین میں بندوق رکھنا ممنوع ہے ،خلاف ورزی پر سات سال قید کی سزا دی جاسکتی ہے

اتوار 22 جنوری 2017 17:50

ڈالیان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) شمال مشرقی چین کے صوبہ لائیوننگ کے شہر ڈالیان کی پولیس نے آن لائن بندوقیں فروخت کرنیوالے ایک گروہ کا سراغ لگایا ہے،پولیس نے لائسنسوں کے بغیر بندوقیں بنانے فروخت کرنے اور رکھنے کے الزام میں 27افراد کو گرفتار کرلیا ہے،مزید برآں105بندوقیں،1200سے زائد گولیاں اور 147بندوقوں کے پرزے ضبط کرلیے گئے،ستمبر2016اوراگست میں شہر میں کارتوسوں اور گن پائوڈر کی تجارت پولیس کی نظر میں آگئی،تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایک گروہ ممتاز چیٹنگ ایپلیکیشن اور سماجی نیٹ ورک سروس ’’وی چیٹ‘‘ کے ذریعے بندوقیں تیار اور فروخت کر رہا تھا اور کوریئر سروس کے ذریعے ان کی فراہمی کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

یہ ملزمان ملک بھر کے 13شہروں میں جنوری میں پکڑے گئے،چین میں بندوقوں کی تیاری اور فروخت ممنوع ہے اور عوام الناس کو بندوقیں رکھنے کی اجازت نہیں ہے،بندوق رکھنے کے مرتکب پائے جانے والوں کو سات سال کی قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :