Live Updates

ن) لیگی حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی ‘ہم حکومت مخالف تحریک میں آنیوالے دنوں میں تیزی لائیں گے ‘ عمران خان کی ’’ون مین ‘‘شو پالیسی اپوزیشن اتحاد میں رکاوٹ رہی ہے‘ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی گفتگو

اتوار 22 جنوری 2017 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ(ن) لیگی حکومت آئینی مدت پوری کرتی نظر نہیں آتی ‘ہم حکومت مخالف تحریک میں آنیوالے دنوں میں تیزی لائیں گے ‘ عمران خان کی ’’ون مین ‘‘شو پالیسی اپوزیشن اتحاد میں رکاوٹ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف اور اپنے 4مطالبات کی منظوری کیلئے جو احتجاجی تحر یک شروع کی ہے اس میں کمی نہیں بلکہ تیزی لائی جائیگی اور احتجاج جلسے صرف بڑے شہروں میں ہی نہیں بلکہ ہر شہر میں ہوگا جسکے لیے حکمت عملی بنائی جائیگی ۔

انہوںنے کہا کہ پانامہ کیس کا معاملہ معمولی نہیں بلکہ یہ حکومت کیلئے بہت بڑا عذاب بن چکا ہے اور موجودہ حالات میں (ن) لیگ کی حکومت اپنی آئینی پوری کر تی نظر نہیں آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب کا معیار زندگی بلند کرنا اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ذو الفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو نعرہ تھا جسے کبھی بھی ختم نہیں کیا جا سکتا اور ہم دن رات محنت کر کے آئندہ انتخابات میں پنجاب سمیت تمام صوبوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات