افغانستان میں طالبان کے اہم رہنما پر خودکش حملے میں 4افراد ہلاک

اتوار 22 جنوری 2017 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوزمیں طالبان کے اہم رہنما پر خودکش حملے میں 4افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیاکے مطابق مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع دشت آرچی میں پیش آیاجہاں ایک خودکش حملہ آور نے خودکش کو طالبان جنگجوئوں کے درمیان اڑا لیا۔808سپن زار زون کے کمانڈر شیر عزیز کماوال کا کہنا ہے کہ حملے میں 4طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔حملے میں طالبان کا فرضی گورنر ملا عبدالسلام اخوند زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :