امریکا میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی،طوفان کی زد میں آکر 4 افراد ہلاک

اتوار 22 جنوری 2017 17:50

امریکا میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی،طوفان کی زد میں آکر 4 افراد ..

مسی سیپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) امریکی ریاست مسی سیپی میں طاقتور ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی ،طوفان کی زد میں مکانات آنے سے 4افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مسی سیپی میں طاقتور ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 4افرادہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مسی سیپی کی چار کاونٹیز طاقتور ہوا کے بگولے کی زد میں آئیں،طوفان نے بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچایا،کئی عمارتوں اور گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں،گھروں کے باہر کھڑی کاریں بھی ملبے کی زد میں آ کر تباہ ہوئیں، 16 ہزار سے زائد مکانات اور عمارتوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ۔محکمہ موسمیات نے مزید گرج چمک کے ساتھ طوفان کے خطرے کے باعث شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :