سروسز ہسپتال میں مریض کیساتھ آئی خاتون نے لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ دے مارا ،ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام بند کر دیا

متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کے خلاف کارروائی کے لئے تھانہ شادمان میں درخواست دیدی

اتوار 22 جنوری 2017 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) سروسز ہسپتال میں مریض کے ساتھ آئی خاتون نے لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ دے مارا جس پر ڈاکٹروں نے بچہ وارڈ ایمر جنسی میں احتجاجاً کام بند کر دیا ،متاثرہ لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کے خلاف کارروائی کے لئے تھانہ شادمان میں درخواست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال کے بچہ وارڈ میں ایک مریض کے ساتھ آئی ہوئی خاتون نے لیڈی ڈاکٹر پر تھپڑ دے مارا اور سیاسی شخصیت کا نام لے کر ڈاکٹروں کو دھمکیاں بھی دیتی رہی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر وںکے مطابق خاتون نے لیڈی ڈاکٹر کو کسی دوسر ے وارڈ میں زیر علاج مریض کو چیک کرنے کیلئے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ا س دوران خاتون نے لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارا اور ذدکوب کیا۔ ڈاکٹروں نے خاتون کے رویے کے خلاف بچہ وارڈ ایمرجنسی میں احتجاجاً کام بند کر دیا جبکہ لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کے خلاف تھانہ شادمان میں درخواست دائر کر دی ہے۔بعدا زاں انتظامیہ کی طرف سے مداخلت اور خاتون کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر ڈاکٹروں نے دوبارہ کام شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :