سی پیک میں خیبر پختو نخواکو حق سے محروم رکھا گیا تو پسماندہ صوبوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہوگا،آفتاب شیرپائو

فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات پر کام تیز کر کے جلد فاٹا کو خیبر پختو نخوا میں ضم کیا جائے،پاکستان اور افغانستان کے د رمیان بہتر تعلقات ہی دونو ں ممالک میں پائیدار امن قائم کرسکتے ہیں،،،قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتا ب احمدخان شیرپائو کی پریس کانفرنس

اتوار 22 جنوری 2017 18:00

ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شرپاؤ نے کہا ہے کہ سی پیک میں خیبر پختو نخواکو حق سے محروم رکھا گیا تو پسماندہ صوبوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہوگا ملک میں آرمی چیف کا افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلفونگ رابطہ خوش آئند ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے د رمیان بہتر تعلقات ہی دونو ں ممالک میں پائیدار امن قائم کرسکتے ہیں ۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب کا کہنا تھا کہ سی پیک ملک کے لیے اہم منصوبہ ہیں حکومت وسائل کی تقسیم کو آبادی کے تناسب سے کریں، سی پیک میں مغربی روٹ پر مرکزی حکومت ابھی تک صیح معنوں میں واضح نہیں کرسکی خیبر پختو نخوا اور فاٹا کی آبادی پنجاب سے دوگنی ہیں قومی منصوبے میں پسماندہ اضلاع کو پورا حق دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات پر کام تیز کر کے جلد فاٹا کو خیبر پختو نخوا میں ضم کیا جائے انکا کہنا تھا کہ حکومت عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدئلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کی خاجہ پولیسی کو ازسرنو مرتب کرے ۔پاکستان اور افغانستان کیدرمیان بہتر تعلقات ہی دونو ں ممالک میں پائیدار امن قائم کرسکتے ہیں آرمی چیف کا افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلفونگ رابطہ خوش آئند ہے ملک میں کرپٹ عناصر کا سخت احتساب کیا جائے عوام کی دولت لوٹنے والے رحم کے مستحق نہیں ہیں پانامہ کیس پر عدالتی فیصلہ قابل قبول ہوگا پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد بھی ملکی صورت ایسی ہی رہیگئی۔