واپڈا کے چیئرمین پانی و بجلی بارے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کو مکس انرجی کے بارے میں (آج) بریفنگ دیں گے

اتوار 22 جنوری 2017 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) واپڈا کے چیئرمین (آج) پیر کو پانی و بجلی بارے سینیٹ کی ایک ذیلی کمیٹی کو مکس انرجی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر نعمان وزیر خٹک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہوگا جس میں واپڈا کے چیئرمین انرجی مکس خصوصاً آئندہ 25 سالوں کیلئے شمسی اور ہوا سے بجلی کی تیاری کے تقابلی اور مطالعاتی جائزہ بارے بریف کریں گے۔ واپڈا کے چیئرمین کمیٹی کو منصوبوں خصوصاً نندی پور اور ساہیوال کے منصوبے پر آنے والے اضافی اخراجات،ْ منصوبوں کے اغراض و مقاصد اور تجزیہ بارے بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :