ٹریفک وارڈنز کے لیے خوشخبری، ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا وارڈنز اور ان کے بیوی بچوں کا علاج سٹی ٹریفک پولیس کروائے گی

اتوار 22 جنوری 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) ٹریفک وارڈنز کے لیے خوشخبری، ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا وارڈنز اور ان کے بیوی بچوں کا علاج سٹی ٹریفک پولیس کروائے گی‘ ڈی آئی جی سید احمد مبین نے مرض میں مبتلا وارڈنز کو درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک سید احمد مبین نے ہدایت کی ہے کہ ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ٹریفک وارڈنز اور ان کے بیوی بچوں کا علاج سٹی ٹریفک پولیس کروائی گئی۔

ایسے ٹریفک وارڈن یا ان کے بیوی بچے جو ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں ان کو درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہیدرخواست وصولی کے بعد سروسز ہستپال سے میڈیکل بورڈ کرایا جائے گا اور بورڈ کی رپورٹ پر مالی امداد کی جائے گی ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی فلاح اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :