Live Updates

گوجرہ حادثہ : تحریک انصاف کا وزیر ریلوے کی برطرفی کا مطالبہ

خواجہ سعد ریلوے کو محفوظ بنانے کی بجائے وزیراعظم کی کرپشن چھپانے میں لگے ہیں ،ان کو کرپشن اور پانامہ کا وزیر بنا یا جائے ،ترجمان پی ٹی آئی

اتوار 22 جنوری 2017 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) تحریک انصاف نے گوجرہ واقعہ پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے بعد خواجہ سعد کا منصب پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ، سعد رفیق ریلوے کی بجائے پانامہ اور کرپشن کے وزیر بن جائیں ،ریلوے کی وزارت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے گوجرہ ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رد عمل دیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کا گوجرہ حادثے کے بعد منصب پر قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ، ریلوے ٹریک کے ارد گرد آبادیاں بھی غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں ، پے درپے حادثات سے سینکڑوں افراد موت کی غار میں جاچکے ہیں اور خواجہ سعد رفیق وزیراعظم نوازشریف کی کرپشن کو چھپانے میں لگے ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کی بجائے کرپشن اور پانامہ کا وزیر بن جانا چاہیے ، ریلوے کی وزارت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے کیونکہ جہاں سے ٹرین گزرتی ہے وہاں سے قبرستان آباد ہورہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات