ایران کی جانب سے پاکستان کو برآمد شدہ بجلی کی مقدار بڑھانے کا فیصلہ

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) ایران کی جانب سے پاکستان کو برآمد کی جانے والی بجلی کی مقدار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کیلئے اسے بجلی کی برآمد کو بڑھارہا ہے، اس سے قبل گزشتہ سال حکومت پاکستان نے ایران سے بجلی کی درآمد میں اضافے کی تجویز دی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان اس وقت ایران سے روزانہ 74 میگاواٹ بجلی درآمد کرتا ہے اور اسے بڑھا کر روزانہ 104 میگاواٹ تک لے جانا چاہتا ہے ، دونوں ممالک کا منصوبہ ہے کہ بجلی کی اس برآمد کو بتدریج بڑھاتے ہوئے ایک ہزار میگاواٹ تک لے جایا جائے۔ایرانی وزیر نے کہا کہ ان کا ملک اضافی بجلی دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی دینے کیلئے تیار ہے، ایران حکومت کے مطابق ایران پاکستان کو بجلی کی فراہمی کے لیے صوبے سیستان میں ایک نیا گرڈ سٹیشن بنا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :