کہ پی کے تھری کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ سے روزمرہ کے کاموں میں خلل پڑھ رہا ہے،گل محمد صافی

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پی کے تھری گل محمد صافی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پی کے تھری کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ سے روزمرہ کے کاموں میں خلل پڑھ رہا ہے اور پی کے تھری کے دیگر علاقوں زاہدآباد ، بیری باغ ، شیخ امیر آباد، زرگرآباد ، سائنس کالج ، وزیر باغ اور ولی آباد کے علاقوں میں پچھلے دو ماہ سے گیس کم پریشر سے عوام سخت پریشان ہیں اور منتخب نمائندے ایم این اے غلام احمد بلور ، ایم پی اے جاوید نسیم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شدید سردی میں لوگ گیس کو ترس گئے ہیں اور لوگ لکڑیاں چلانے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے جی ایم اربا ب ثاقب سے مطالبہ کیا کہ گیس پریشر کی کمی کا فوری طورپر نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :