کارکن 2018ء الیکشن کے لیے تیاری کریں ،خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی ،خالد گل مہمند

اتوار 22 جنوری 2017 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ٹائون ون خالدگل مہمند نے کہا ہے کہ کارکن 2018ء الیکشن کے لیے تیاری کریں انشاء اللہ خیبرپختونخوا میں آئندہ حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ عوامی نیشنل پارٹی اور موجودہ تحریک انصاف کی حکومتوں نے عوام کو اندھیرے میں رکھا ایزی لوڈ اور ایس ایم ایس کے نام پر عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے کے ہر ادارے کوکرپشن زدہ بنایاتھا اور یہ اپنے ہی ناراض ورکروں کو شامل کرکے صوبے کے غریب عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں ان کے دور میں تو خودکش حملے روزمرہ کے معمول بن گئے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون ون کے مختلف یونین کونسلوں کا تنظیمی دورے کے موقع پر ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں جماعت اسلامی پاکستانی عوام کے لیے اُمید کی کرن ہے اور موجودہ تحریک انصاف کی حکومت جس کے ایم پی ایز حضرات کچکول لیکر صوبائی حکومت کی کرپشن کو عام کر رہے ہیں ایسے حالات میں عوام جماعت اسلامی کے منتظر ہیں۔