وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے کریں ورنہ ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،اسفندیارولی خان

فاٹا میں مردم شماری شروع کر کے انکو اپنے حقوق دیے جائیں اور فاٹا کو سپیشل گرانٹ اور پیکج دیا جائے پی ٹی آئی کو سندھ میں پیپلز پارٹی، پنجاب میں ن لیگ اور کے پی میں اے این پی شکست دے گی،وفاقی حکومت کاسانحہ، اے پی ایس پرالگ اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر الگ موقف ہے،سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ کاباچا خان اور خان عبدالولی خان کی برسی تقریب سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 18:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے کریں ورنہ ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، وفاقی حکومت کاسانحہ، اے پی ایس پرالگ اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر الگ موقف ہے، سی پیک معاملے پر وزیر اعظم نے جو وعدے کیے وہ ایفاء نہیں ہوسکے۔ عمران خان نے خود نواز شریف کے لئے کام آسان کیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرحوم قائدین باچا خان اور خان عبدالولی خان کی برسی منائی گئی،خدائی خدمت گارتحریک کے بانی عبدالغفارخان المعروف باچاخان ٰکی انتیس ویں اور اے این پی کے رہبر عبدالولی خان کی گیارویں برسی کے حوالے سے چارسدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان ودیگر مرکزی اور صوبائی قائدین نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی خان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کاسانحہ اے پی ایس پرالگ اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر الگ موقف ہے۔ ایک وزیر خود کو پختونوں کا خدمتگار بننا پر تا ہے مگر اصل میں پختون قوم سے انکا حق چین رہا ہے،انہوںنے کہاکہ فاٹا کو جلد از جلد خیبرپختونخوا کا حصہ بنا دیا جائے۔ فاٹا میں مردم شماری شروع کر کے انکو اپنے حقوق دیے جائیں اور فاٹا کو سپیشل گرانٹ اور پیکج دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک معاملے پر وزیر اعظم نے جو وعدے کیے وہ ایفاء نہیں ہوسکے۔ وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے کریں ورنہ ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی میاں صاحب ایک تمغہ شجاعت عمران خان کو بھی دیجئے۔ جتنی پروجکشن عمران خان نے آپ کا کیا اتنا خواجہ سعد رفیق اور خواجہ آصف نے نہیں کیا۔ عمران خان نے اپوزیشن کو متحد نہ ہونے دیا عمران خان خود نواز شریف کے لئے کام آسان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اگر فوجی عدالتیں کو توسیع دینے ہے تو کل جماعتی کانفرنس بلائیں۔ پہلے ہمیں بتایا جائے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عملدرامد ہوا ہے۔تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ امن قربانیوں سے آتا ہے دھرنوں میں ناچ گانوں سے نہیں۔ پی ٹی آئی کے تبدیلی میں خیبرپختونخوا مالیاتی بحران کا شکار ہوگیا۔

پی ٹی آئی نے باچا خان یونیورسٹی کے شہدا کو پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا،پی ٹی آئی نے سی پیک پر سمجھوتا کر لیا، پرویز خٹک کے قیادت کرپشن کے لئے راستے کھل گئے۔ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں سکولوں کا افتتاح بھی نہیں کرسکتے۔ پی ٹی آئی کو سندھ میں پیپلز پارٹی، پنجاب میں ن لیگ اور کے پی میں اے این پی شکست دے گی۔