آسٹریلیا کے خلاف چوتھے میچ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی‘ عامر سہیل

اتوار 22 جنوری 2017 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرز عامر سہیل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے میچ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، میچ میں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نظر نہیں آ رہے تھے اور فیلڈنگ میں بھی انہیں دشواری کا سامنا رہا، سلیکشن کمیٹی کو حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے میچ میں شرجیل خان نے اچھا آغاز فراہم کیا تاہم دیگر کھلاڑی سکور کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل کے آئوٹ ہونے کے بعد ٹیم انتظامیہ کو جارح مزاج بلے باز کو بھیجنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انٹرنیشنل ڈیمانڈ کی ضرورت ہے پھر ہم آگے بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ عمر اکمل نے 2015ء میں آخری مرتبہ نصف سنچری سکور کی تھی، سلیکٹر انہیں بار بار کیوں مواقع دے رہے ہیں، عمر اکمل کی کارکردگی میں تسلسل نہیں ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیض راجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی فیلڈنگ کا معیار انتہائی مایوس کن تھا، آسٹریلین کھلاڑی پورے میچ میں فٹ نظر آئے جبکہ پاکستانی کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار تھے، ٹیم انتظامیہ کو بیٹھ کر اس مسئلہ کو ڈسکس کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں جذبہ کا فقدان ہے۔

متعلقہ عنوان :