پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان 25 جنوری کوکرے گی

اتوار 22 جنوری 2017 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان 25 جنوری کوکرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کی افتتاحی تقریب 29 جنوری کو بھارت میں منعقد ہو گی جبکہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز31 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ عبدالرزاق اور ٹریننر طاہر محمود بٹ تربیت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :