ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 30 جنوری کو نئی دہلی میں ہوں گے

اتوار 22 جنوری 2017 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 30 جنوری 2017ء کو نئی دہلی میں ہوں گے جس میں پاکستان کی جانب سے یوسف ہارون اور محمد بلال ستی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ جبکہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدرآئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 30 جنوری 2017ء کو نئی دہلی میں ہوں گے جس میں مختلف ممالک کے عہدیداران حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے محمد بلال ستی سینئر نائب صدر اور یوسف ہارون ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ بھارت بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی صدارت کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ سید سلطان شاہ جو کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دو مرتبہ صدارت کے عہدے پر فائز رہے وہ 30 جنوری کو ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات میں بھارت کی جانب سے صدارتی امیدوارمہانتیش جی کے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :