پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن آئندہ ماہ2قومی ایونٹس کا انعقاد کرے گا

اتوار 22 جنوری 2017 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن آئندہ ماہ2قومی ایونٹس کا انعقاد کرے گا۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق سیکنڈ انٹر ڈیپارٹمنٹل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ8سی9فروری تک پشاور میںن ہوگی جس میں پاکستان آرمی،واپڈا اور ایس این جی پی کی ٹیمیں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس آئندہ ماہ 10 سے 12 فروری تک ہوگی۔ پشاور سے اسلام آباد، اسلام آباد سے ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد سے نتھیا گلی ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس 10 سے 12 فروری تک ہوگی جس میں پاکستان کے 70 سے 80 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :