بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے،چین
اتوار 22 جنوری 2017 19:20
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس کے معاملات میں دخل اندازی کی بجائے اپنیمسائل پر توجہ دے ، بھارت میں خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، لوگوں کوبیت الخلا تک رسائی نہیں ہے ،ٹرینوں کے دروازے نہیں ہیں ، ملک میں بے روزگاری عام ہے ، بھارتی میڈیا کو جنگ کی بجائے حکومت کی توجہ مسائل پر مرکوز کروانی چاہیے ۔
چینی اخبار پیپلز دیلی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا چین کے حوالے سے اشتعال انگیزی پھیلا رہا ہے بھارت کے طویل رینج بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے روس اور فرانس سے اسلحے کی خریداری او ویتنام کو ہتھیارو کی فروخت چین کیلئے کو خطرہ نہیں اور بھارتی میڈیا کو چینی خطرے سے تشبیہ نہیں دینی چاہیے ۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق بھارت کے اپنے گھر میں چنگین مسائل ہیں اور یہ ایک انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ بھارت کو برطانیہ سے آزادی لیے 70 سال بہیت گے اور اتنے لمبے عرصے کے باوجود بھارت دنیا میں خوراک کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد سب سے زیا دہ ہے لوگوں کو بیت الخلا تک رسائی نہیں ہے ٹرینوں میں سفر کرو تو ان کی ونڈو نہیں ہیں لوگ تماشہ دیکھتے ہیں ۔
بھارت کے نوجوان بہت فخر محسوس کرتے ہیں جو ان کی سب سے بڑی غلطی ہے نوجونوں کی کثریت چور سے مال اکٹھا کر رہی ہے کوئی احتساب کرنے والا نہیں ہے ۔ بے روزگاری عام ہے ، پورے ملک میں صفائی کا نظام نہیں ہے ملازمت کیلے لاکھو ںنوجوان گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، انجینئرنگ اور MBA ڈگری لیے خاک روب کی نوکری کیلئے پھر رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق بھارت زات پات اور برادی کی تمام سرحدوں کو عبور کر چکا ہے ، محازوں پر لوگ حکومت کیناکامی کے بارے میں احتجاج کر رہے ہیں تش زنی، تشدد، قتل اور عصمت دری عام ہے ،یہ رجحان پورے ملک بھر میں عام ہے ،سیاسی پارٹیاں ذات ووٹ بینک تیار کرنے کے لئے گنڈوں کو گورنمنٹ تعلیمی اداروں / ملازمتوں میں ریزرویشن کی پیشکش کرتے ہیں،غیر منطقی گورنمنٹ فیصلوں کو عدالتوں کی طرف سے ہولڈ پر ڈال دیا جاتا ہے۔ بھارت میں ہر کمیونٹی پسماندہ ہے ، مغرب بھارت کو بہت امداد فراہم کرتا ہے ۔ بھارت چین کا پڑوسی ہونے کے باوجود اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ بھارت میں لڑکیوں کی اکثریت پسند کی شادی نہیں کر سکتی خواتین پر عصمت دری کے خطرات منڈلا رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیا حکومت کی توجہ جنگ کی بجائے سنگین مسائل پرمر کوز کروائے۔ میڈیاکو منافق، پسماندہ، قیام کے بدعنوان رویہ سے ملک کو نقصان پہنچانے کی بجائے ہندوستانی سماج میں بیداری پیدا کرنا چاہئے۔عوام کو تعلیم چاہئے بھارتی میڈیا سے چین کئی درجے اعلیٰ ہے ہر شعبے میں ترقی ہے ۔ بھارت کیلئے چین کے ساتھ شرپسندی ،جنگ کا عقابی رویہ غلطی کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ بھارتی میڈیا کو چین کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے پر توجہ مرکوز کر وانی چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.